لاہور(پنجاب پوسٹ)صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی، جس میں انتظامی اور سیاسی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی امور سے متعلق باہمی مشاورت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے انتظامی معاملات کے علاوہ سیاسی امور پر بھی ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ شرکاء میں راجہ پرویز اشرف، سید یوسف رضا گیلانی کے بجائے سلیم مانڈوی والا، رانا ثناء اللہ، ایاز صادق، حمزہ شہباز اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس دوران باہمی رابطوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔










