لاہور (پنجاب پوسٹ) ٹریفک وائیلشن اور ان کے ممکنہ حل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ سروے کا آغاز کر دیا گیا۔ایک گھنٹے میں پل نہر مال چوک 56 ہزار 292 گاڑی اور موٹر سائیکلوں نے کراس کیا۔ڈیجیٹل سروے میں 28 ہزار 760 موٹر سائیکلیں اور 27 ہزار 532 دیگر گاڑیاں چیک کی گئیں۔
مال روڈ پر ایک گھنٹے میں 2.93 فیصد یعنی 1 ہزار 473 گاڑیوں کی لین لائن خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ڈیجیٹل سروے رپورٹ کے مطابق مال روڈ پر 99 فیصد موٹرسائیکل سواروں نے ہیلمٹ پہن لیا۔ایک گھنٹے میں صرف 10 گاڑیاں بغیر سیٹ بیلٹ پائیں گئیں۔
مال روڈ پر کار ڈرائیور 05 فیصد جبکہ موٹرسائیکل سوار 07 فیصد بغیر لائسنس سفر کرتے پائے گئے۔پل نہر مال روڈ پر مجموعی طور پر 03 فیصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں نوٹ کیں گئیں۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ہر چوک اور سیکٹر کی سطح پر روزانہ ڈیجیٹل ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔ڈیجیٹل سروے کا مقصد زمینی حقائق کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔سروے کا مقصد شہریوں کا محفوظ سفر، ٹریول ٹائم میں بہتری اور حادثات سے پاک پنجاب بنانا ہے۔











