ٹک ٹاک بنانے کیلئے شیر کے منہ میں ہاتھ ، ٹک ٹاکر کی غلطی شیر کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) کاہنہ کے علاقے میں فارم ہاؤس پر شیرنی کے حملے میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس نے واقعے کے بعد فارم ہاؤس مالک فیاض عرف فیضی اور ٹک ٹاکر نعمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ٹک ٹاکر نعمان ویڈیو بنانے کے لیے فارم ہاؤس پہنچا تھا، جہاں شیرنی اچانک قابو سے باہر ہوگئی اور فارم کے ملازم 19 سالہ طلحہ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی طلحہ کو فوری طور پر علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق واقعے کی حقیقت چھپانے کے لیے شیرنی کے حملے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم مشکوک صورتحال کی جانچ پڑتال کے دوران شیرنی کے حملے کا انکشاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے شہر گجرات میں عجیب واقعہ ، نوجوان کو شیر نے کاٹا ، ڈاکٹرز نے کتے کے کاٹنے کے انجکشن لگا دئیے

حملہ آور شیرنی کو فارم ہاؤس سے تحویل میں لے کر وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شیرنی رکھنے کے اجازت نامے، فارم ہاؤس میں حفاظتی انتظامات اور ممکنہ غفلت کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں : 1بکری کو بچانے کی کوشش 3 نوجوانوں کی جان کیسے لے گئی؟

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کا شوق کسی انسانی جان سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا۔ واقعے کی حقیقت چھپانے کی کوشش کی گئی، غفلت کے تمام پہلوؤں کی مکمل تحقیقات ہوں گی اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : بھلے شاہ ٹرین چلتے ہی قصور کے نوجوان ٹک ٹاک جنون میں مبتلا ، ایک ویڈیو بناتے ہی کچلا گیا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے