گجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) تھانہ صدر کے علاقے نیویں رسول پور میں خاندانی جائیداد کی تقسیم کے مبینہ تنازع پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل ہو گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق سگے چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑا بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
موضع نیویں رسول پور کا رہائشی احمد یار گھر کی دیوار کی تعمیر کے لیے بنیادیں کھود رہا تھا۔ چھوٹا بھائی ایاز عرف ججی اپنی بیوی کے ہمراہ وہاں آیا اور تلخ کلامی شروع کر دی۔
ملزم ایاز عرف ججی نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے اکسانے پر بھائی پر فائرنگ کر دی،کنپٹی اور سینے میں گولیاں لگنے سے احمد یار خان موقع پر دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال منتقل کر دی۔
قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا










