لاہور (پنجاب پوسٹ) دھی رانی پروگرام کے تحت لاہور میں 150 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی،وزیراعلیٰ کے دھی رانی پروگرام کے تحت لاہور کے 150 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب سجائی گئی،اجتماعی شادیوں میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے جوڑے بھی شامل ہوئے۔
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت،لاہور کے 150 مستحق جوڑے دھی رانی پروگرام کے تحت نئی زندگی کا آغاز کریں گے،ایم پی اے بی بی وڈیری سمیت دیگر ن لیگی رہنماوں و کارکنان کی شرکت،صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مرد کو عورت کی عزت کرنی چاہیے۔تمام عورتیں قابل احترام ہیں ،عورت کو اس کے رتبے کے مطابق عزت دینی چاہیے،ہم سے پہلے اجتماعی شادیاں سرکاری سطح پر نہیں ہواکرتی تھیں۔
اب وزیراعلیٰ مریم نواز اجتماعی جوڑوں کو سلامی بھی بھجواتی ہیں،جب انسان تیزی سے ترقی کرتاہے تو دشمن بھی بڑھ جاتے ہیں،شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے کی ہمیشہ عزت کیجیےگا،










