لاہور، حکومت نے جعلی ادویات اور زائد قیمتوں کی وصولی کی روک تھام کے لیے محفوظ دوا ایپ متعارف کرا دی

لاہور(پنجاب پوسٹ) حکومت نے جعلی ادویات اور زائد قیمتوں کی وصولی کی روک تھام کے لیے محفوظ دوا ایپ متعارف کرا دی۔دوا کی پیکنگ پر بارکوڈ اسکین کرکے رجسٹریشن اور سرکاری قیمت کی تصدیق کی جا سکے گی۔

ترجمان ڈریپ کے مطابق بارکوڈ اسکین کرتے ہی دوا کی تمام تفصیلات موبائل فون پر دستیاب ہوں گی۔شہری دوا خریدنے سے پہلے اس کے اصلی یا جعلی ہونے کی تصدیق کر سکیں گے۔محفوظ دوا ایپ کے ذریعے ادویات کی قیمت اور ایکسپائری ڈیٹ بھی معلوم کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، جناح اسپتال میں مبینہ رشوت خوری، چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت 2 اہلکار گرفتار

شہری ادویات خریدتے وقت محفوظ دوا ایپ ضرور استعمال کریں،درآمدی ادویات بھی 2D بارکوڈ کے بغیر فروخت نہیں کی جا سکیں گی۔ویٹرنری اور پولٹری ادویات پر بھی 2D بارکوڈ کا نظام نافذ ہوگا۔

9 نومبر 2026 کے بعد تیار ہونے والی ادویات کی تفصیلات محفوظ دوا ایپ کے ذریعے چیک کی جا سکیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے