جسٹس جواد ظفر کا حراستی ملزم پر تشدد سے متعلق اہم فیصلہ،میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے حراستی ملزم پر تشدد کے الزام میں ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس جواد ظفر نے ندیم مسیح کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف حراستی تشدد کی شکایات کی تحقیقات کا اختیار ایف آئی اے کو حاصل ہے، تاہم مقدمہ درج کرنے سے قبل متعلقہ اتھارٹی کی منظوری لازمی ہے۔ مقدمہ درج نہ کرنے کی صورت میں اتھارٹی تحریری طور پر وجوہات بتانے کی پابند ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: جو فائدہ انکریمنٹ کی صورت میں ملازمین کو دیا جائے ،وہ واپس نہیں لیا جاسکتا،لاہور ہائی کورٹ

عدالت کے مطابق میڈیکل رپورٹ سے زخموں کی موجودگی ثابت ہو سکتی ہے، تاہم اس کی بنیاد پر کسی مخصوص اہلکار کو تشدد کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کی انکوائری بند ہونے کی صورت میں درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے اور سیشن کورٹ فیصل آباد میں پرائیویٹ کمپلینٹ بھی دائر کر سکتا ہے۔

درخواست گزار نے اپنے بھائی پر فیصل آباد پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے