پنجاب کے شہر گجرات میں عجیب واقعہ ، نوجوان کو شیر نے کاٹا ، ڈاکٹرز نے کتے کے کاٹنے کے انجکشن لگا دئیے

گجرات (پنجاب پوسٹ) کھاریاں میں نوجوان کے زخمی ہونے کا معاملہ معمہ بن گیا، کتے کاٹنے یا پالتو شیر کے حملے پر سوالات اٹھنے لگے۔ گجرات کے علاقے کھاریاں میں نوجوان کے زخمی ہونے کا واقعہ پراسرار صورت اختیار کر گیا ہے،

ابتدائی پولیس رپورٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کے ریکارڈ کے مطابق نوجوان کو کتے کے کاٹنے کا بتایا گیا، جس کے بعد ہسپتال میں اسی بنیاد پر اس کا علاج بھی کیا گیا۔ تاہم عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل ہونے کے بعد نوجوان نے بیان دیا کہ اسے کتے نے نہیں بلکہ پالتو شیر نے زخمی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات پولیس تھانہ بی ڈویژن کی کارروائی، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، ملزم گرفتار

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ نوجوان کو شیر کے حملے میں زخم آئے۔ واقعے کے بعد کئی سوالات سامنے آ گئے ہیں، اگر حملہ شیر نے کیا تھا تو ابتدائی ریکارڈ میں کتے کے کاٹنے کا ذکر کیوں کیا گیا؟

رہائشی علاقے میں پالتو شیر رکھنے کی اجازت کس کے پاس تھی اور اس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مختلف بیانات کے باعث معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے جبکہ واقعے کی اصل حقیقت جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنرل اسپتال نظام پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے، جعلی ڈاکٹر لیبر روم میں خواتین کا معائنہ کرتا رہا، کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوسکی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے