بانی تحریک انصاف کی دونوں بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور( پنجاب پوسٹ) بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل میں نظربند رکھا گیا تھا، ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی رہائی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں : نورین نیازی سے بیٹیوں کی ملاقات کی اجازت، لاہور ہائیکورٹ نے ایک گھنٹے کی ملاقات کا حکم دے دیا

ذرائع کے مطابق گذشتہ شب بانی تحریک انصاف کی لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ انکی دونوں بہنوں کو رہا کیا جائے ۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان ستمبر 2026 سے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 3 ایم پی او (مئنٹینس آف پبلک آرڈر) کے تحت نظربند تھیں جن کی نظربندی میں اکتوبر میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی ؎

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ: عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے