لاہور(پنجاب پوسٹ) محکمہ صحت کے چیف سیکیورٹی آفیسر رؤف ڈوگر اور جناح اسپتال کے سیکیورٹی سپروائزر یاسر اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔اینٹی کرپشن نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں فضائی آلودگی انڈکس344 ،سموگ گنز آپریشن اورپانی کا چھڑکاؤ تیز
جناح اسپتال میں ڈیوٹیاں لگانے کے عوض مبینہ رشوت طلب کرنے پر کارروائی کی گئی،رؤف ڈوگر پر اسپتال میں ڈیوٹی لگوانے کے لیے ملازمین سے رشوت طلب کرنے کا الزام ہے۔رشوت طلب کرنے کی شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کیا۔
رؤف ڈوگر ماضی میں جناح اسپتال میں مالی کے طور پر تعینات تھا۔مالی سے جنرل ڈیوٹی، پھر سیکیورٹی گارڈ اور بعد ازاں چیف سیکیورٹی آفیسر کے عہدے تک پہنچ گیا











