لاہور (پنجاب پوسٹ) سبزہ زار کے علاقہ میں چوری کرنے والا گھریلو ملازم مردان گرفتار ہو گیا۔ملازم مردان پچھلے دو سال سے اکبر علی کے ہاں ملازم تھا۔اکبر اپنے بیٹے کے نکاح کے سلسلے میں فیملی کے ساتھ ہربنس پورہ شادی حال گئے ہوئے تھے۔
گھریلو ملازم مردان کو گھر کی چابی دی اور موٹر سائیکل دے کر گھر جانے کا کہا۔مردان گھر سے 25 لاکھ کے سونے کی چیزیں اور 70 ہزار کیش چوری کر کے فرار ہو گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان
سبزہ زار پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مردان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم مردان کو گرفتار کر کے ریکوری کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی فوری کاروائی پر ایس ایچ او سبزہ زار بشارت گورائیہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔









