خانیوال (پنجاب پوسٹ) گزشتہ چند ماہ میں مختلف علاقوں سے 3 درجن سے زائد بجلی میٹر چوری ہوگئے۔صارفین شدید پریشان، نیا میٹر لگوانے کیلئے 30 سے 35 ہزار خرچ کرنے پر مجبور ہو گئے۔
بجلی کے میٹروں کی چوری قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ گزشتہ رات کے وقت کوٹھی نند سنگھ چوک سے بھی دکان کا کمرشل بجلی میٹر چوری ہو گیا۔
پنجاب پوسٹ کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں میٹر چور کو بجلی کا میٹر اتارتے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔









