لاہور (پنجاب پوسٹ) نجی سوسائٹی میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے جدید فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا۔فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر ڈاکٹر شہزاد محمود نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ننکانہ صاحب: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص پانی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی
اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔اہل علاقہ نے صاف پانی کی سہولت کی فراہمی پر ڈاکٹر شہزاد محمود اور الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر شہزاد محمود کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقے میں صاف پانی کے پلانٹ لگا کر لوگوں کو صحت مند زندگی گزارنے میں اپنا کردار ادا کریں، صاف پانی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔۔فلٹریشن پلانٹ سے اہل علاقہ اب صاف و شفاف پانی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔












