پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور( پنجاب پوسٹ) پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے منگل کو پنجاب اسمبلی میں پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2025 پیش گیا گیا ۔

بل کے متن کے مطابق پنجاب فلم سٹی اتھارٹی سے فلم سازی، ڈرامہ، ڈاکیومنٹری کی سرپرستی کی جائے گی،اتھارٹی کو اخراجات کے لئے حکومت پنجاب فنڈ کرے گی،اتھارٹی کو فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے بھی فنڈ دیا جائے گا،نئی فلم پالیسی، قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام متعارف ہوگا،فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت ملے گی،مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی،

حکومت کے مطابق فلم سٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ ہموار ہوگی،نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے ٹریننگ پروگرامز شروع کیے جائیں گے،فلم انڈسٹری کے لیے فنڈنگ، گرانٹس اور سبسڈی کا نظام متعارف ہوگا،پنجاب کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو فلم کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا،اتھارٹی فلم انڈسٹری سے متعلق شکایات اور مسائل کے حل کی مجاز ہوگی،

بعدازاں بل 2 ماہ کے لئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی کی منظوری کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا، جبکہ بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے