لاہور(پنجاب پوسٹ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کو نومبر اور دسمبر کی فیفا ونڈو میں ویمنز ٹیم کے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے چار دعوتیں موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور آذربائیجان نے پاکستان کو باضابطہ طور پر انٹرنیشنل فرینڈلیز کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو قطر میں ٹریننگ کیمپ اور ایک فرینڈلی میچ کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لبنان اور انڈونیشیا نے بھی ممکنہ فرینڈلی میچز کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کے خلاف پاکستان کی پہلی اننگز جاری
تاہم ذرائع کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے چاروں دعوتیں قبول کیے جانے کا امکان انتہائی کم ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے آخری بار اپریل 2026 میں فیفا سیریز میں شرکت کی تھی، جبکہ ٹیم نے آخری انٹرنیشنل فرینڈلی میچ دسمبر 2024 میں کھیلا تھا۔












