علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود کی وفد کے ہمراہ مزارِ اقبال پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی، شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر یونیورسٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مزارِ اقبال پر حاضری دی اور عظیم مفکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Screenshot 2026 11 09 174803

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان، ریجنل ڈائریکٹر لاہور احسن شکور سمیت یونیورسٹی کے دیگر افسران اور ملازمین بھی شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ یہ ان کے لیے انتہائی اعزاز اور باعثِ فخر ہے کہ وہ اس عظیم تعلیمی ادارے میں خدمات انجام دے رہے ہیں جس کا نام برصغیر کے عظیم مفکر، شاعر اور فلسفی علامہ محمد اقبالؒ سے منسوب ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کی شاعری اور فکر محض ایک عہد تک محدود نہیں بلکہ ان کا پیغام آنے والی نسلوں کے لیے بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔

اقبالؒ نے مسلمانوں کو خود شناسی، علم، فکری بیداری اور عملی جدوجہد کا درس دیا، جس پر عمل پیرا ہو کر ایک مضبوط اور باوقار معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ کی 150ویں سالگرہ کا سال شروع ہونے کے موقع پر ان کی فکر و فلسفے کو اجاگر کرنے اور نئی نسل تک ان کا پیغام پہنچانے کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا یہ اقدام قومی شاعر کے افکار و نظریات سے وابستگی اور ان کے پیغام کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار ہے۔

Screenshot 2026 11 09 174838

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے