بالمیکی مندر میں دیوالی کے موقع پر خصوصی مذہبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد

ہارون آباد (پنجاب پوسٹ) ہندو بالمیکی مندر میں دیوالی کے موقع پر خصوصی مذہبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں صوبائی صدر مسلم لیگ ضیاء و رکن پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضیٰ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک محمد ریاض خلجی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔

Screenshot 2026 11 09 145746

مہمان خصوصی نے بالمیکی رہنماؤں کے ہمراہ دیوالی کا کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی۔ شرکاء نے اس موقع پر مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔مندر آمد پر صدر سوسائٹی ہندو بالمیکی مندر ہربنس لال سلطانی اور دیگر رہنماؤں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ، ملک محمد ریاض خلجی اور ہربنس لال سلطانی کا کہنا تھا کہ دیوالی خوشیوں، محبت اور بھائی چارے کا تہوار ہے۔ پاکستان میں تمام اقلیتیں ملکی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انہیں اپنے مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے مذاہب اور عقائد کا احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔ تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

Screenshot 2026 11 09 145713

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے