لاہور (پنجاب پوسٹ) گیانا کے 16 نوجوان کرکٹرز اور دو کوچز تربیت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ لاہور قلندرز چار ہفتوں تک گیانا کے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی کرکٹ تربیت فراہم کرے گا۔تربیتی کیمپ میں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فٹنس پر توجہ دی جائے گی۔

لاہور قلندرز کے زیر اہتمام گیانا کے کھلاڑیوں کا چار ہفتوں کا تربیتی کیمپ شروع
لاہور قلندرز نے گیانا کے نوجوان کرکٹرز کا لاہور پہنچنے پر خیرمقدم کیا۔ گیانا کے 16 کھلاڑی اور دو کوچز چار ہفتوں کے تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے، جس کا انعقاد قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں کیا جائے گا۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو جدید سہولیات کے ساتھ عالمی معیار کی کوچنگ فراہم کی جائے گی۔تربیتی پروگرام میں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ، فٹنس اور غذائیت کے علاوہ میچ پریکٹس اور انفرادی کوچنگ بھی شامل ہے۔

لاہور قلندرز کا گیانا میں کرکٹ ٹیلنٹ نکھارنے کا عزم، ثمین رانا کا اظہارِ فخر
لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس کوچز اور سپورٹ اسٹاف کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ یہ پروگرام گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی کے وژن کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ٹیلنٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، گیانا کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے اور وہاں کرکٹ کو اگلے درجے تک لے جانے میں تعاون پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور،26ویں وومن، کونگ فو چیمپئن شپ، پولیس ٹیموں نے 13 میڈلز جیت لیے















