لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں، ہاسٹل میں ڈائریکٹ لائن سے بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور (پنجاب پوسٹ) لیسکو سنٹرل سرکل نے ایئر لائنز ٹاؤن اور رانا ٹاؤن سب ڈویژنز میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ایئر لائنز ٹاؤن سب ڈویژن کے علاقے غلام غوث، جوہر ٹاؤن میں 12 کمروں پر مشتمل ہاسٹل میں ڈائریکٹ ایل ٹی لائن سے بجلی چوری پکڑی گئی۔

ہاسٹل انتظامیہ کو 15 ہزار یونٹس کا ڈیٹیکشن بل جاری کرتے ہوئے تقریباً 8 لاکھ روپے چارج کیے گئے۔ دوسری جانب رانا ٹاؤن سب ڈویژن میں فلیٹس اور کوارٹرز کو زیرِ زمین کیبلز کے ذریعے غیر قانونی طور پر بجلی فراہم کرنے کا انکشاف ہوا، جس پر لیسکو ٹیم نے کھدائی کرکے غیر قانونی کیبلز ہٹا دیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرائے عالمگیر میں اسکول وین اور کار کے درمیان تصادم، 13 طالبات زخمی، ریسکیو ٹیموں نے اسپتال منتقل کر دیا

بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف ڈیٹیکشن بلز اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ قومی وسائل کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے