مستی گیٹ پولیس کا کریک ڈاؤن، منشیات اور پتنگ فروشی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ)مستی گیٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات اور پتنگ فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں پتنگیں، کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور چرس برآمد کی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان سفیان، ذوالقرنین اور حسن کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 520 پتنگیں اور 11 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔ کیمیکل ڈور شہریوں کی جان کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہے اور اس کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے۔

مزید کارروائی کے دوران مستی گیٹ پولیس نے منشیات فروش ملزم نثار کو گرفتار کر لیا۔ لنڈی کوتل کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 540 گرام چرس برآمد کی گئی۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی پر ایس ایچ او مستی گیٹ محمد پرویز اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی سٹی نے کہا کہ انسداد جرائم کے حوالے سے علاقے میں کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے