ڈی پی او شیخوپورہ اور ڈپٹی کمشنر کا گوردوارہ سچا سودا کا دورہ، بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

فاروق آباد(پنجاب پوسٹ)ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ اور ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور نے دیگر افسران کے ہمراہ گوردوارہ سچا سودا کا دورہ کیا اور بابا گرو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران افسران نے گوردوارہ سچا سودا میں زائرین کی آمد، سیکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف مقامات پر کیے گئے اقدامات کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ عملے سے انتظامات کے بارے میں بریفنگ بھی حاصل کی۔

ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے فول پروف سیکیورٹی اور زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تقریبات کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام اہلکار اپنی ذمہ داریاں مستعدی سے انجام دیں۔

حکام کے مطابق سکھ یاتریوں کی حفاظت، سہولت اور پُرامن تقریبات کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے