لاہور میں نجی بیکری آتشزدگی واقعے پر پنجاب پوسٹ کی نشاندہی کے بعد محکمہ لیبر کا ایکشن

لاہور (پنجاب پوسٹ) نجی بیکری میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوئے تھے۔ پنجاب پوسٹ نے جاں بحق مزدور کے لواحقین اور زخمیوں کا معاملہ اٹھایا، جس پر محکمہ لیبر متحرک ہو گیا۔

صوبائی وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ نے ڈائریکٹر لیبر ندیم اختر کو ہدایات جاری کیں اور جانبحق ورکر کے اہلخانہ کو پانچ لاکھ کی بجائے زائد معاوضہ کے حوالے سے کہا جس پر نجی کمپنی کی جانب سے جاں بحق ورکر محمد سلیم کے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپے کے چیک فراہم کر دیے گئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے