لاہور ہائیکورٹ، نہر توڑ کر پانی چوری کے الزام میں 6 سالہ بچے، نابینا اور معذور شخص کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ میں نہر توڑ کر پانی چوری کرنے کے الزام میں چھ سالہ بچے، نابینا اور معذور شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر نے محمد صدیق کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر چھ سالہ بچہ عثمان اور نابینا افراد عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل ادریس مہدی خان نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ آبپاشی نے نہر توڑ کر پانی چوری کرنے کے الزام میں 42 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا، جن میں ایک چھ سالہ بچہ، ایک نابینا اور ایک معذور شخص بھی نامزد ہیں۔ وکیل نے الزام عائد کیا کہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا اور تینوں کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ: ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم، 1 خاتون زخمی اور 1 جاں بحق، ریسکیو 1122


عدالت نے جھنگ پولیس کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کا مؤقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے