ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ کا اشتہاریوں کیخلاف شکنجہ سخت

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سی ٹی ڈی کو دہشتگردی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم احمد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران ملزم کو کھاڑک نالہ کے قریب حراست میں لیا گیا۔ ای پولیس ایپ پر ریکارڈ چیک کرنے سے ملزم کی سنگین مقدمے میں اشتہاری ہونے کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: گجرپورہ پولیس کی کارروائی، 48 گھنٹوں میں 6 منشیات فروش گرفتار

ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی مکران بلوچستان میں مقدمہ درج ہے اور وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور میں روپوش تھا۔ گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا جبکہ متعلقہ ونگ کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے