سرگودھا: آر پی او سہیل اختر سکھیرا کی زیرِ صدارت محکمانہ پروموشن بورڈ کا انعقاد

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) آر پی او سہیل اختر سکھیرا کی زیرِ صدارت محکمانہ پروموشن بورڈ کا انعقاد ہوا۔سرگودھا ریجن کے 119 ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترقی پانے والوں میں ضلع سرگودھا کے 61، خوشاب کے 17، میانوالی کے 23 اور بھکر کے 18 اہلکار شامل ہیں۔

پروموشن بورڈ میں چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز اور دیگر سینئر پولیس افسران کی شرکت ہوئی۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترقی کے ساتھ محکمانہ ذمہ داریوں میں اضافہ ہوتا ہے، مزید محنت اور لگن سے فرائض انجام دیں۔عوام کی خدمت، خوش اخلاقی اور امن و امان کا قیام پولیس افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔پولیس کے عزت و وقار میں اضافے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے