ننکانہ صاحب: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص پانی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور غیر معیاری پانی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک واٹر پلانٹ سیل کر دیا، جبکہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران 400 لیٹر مضرِ صحت پانی تلف کر دیا گیا۔

WhatsApp Image 2026 11 09 at 1.53.25 PM

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے موقع سے خالی بوتلیں، ڈھکن اور غیر منظور شدہ لیبل بھی قبضے میں لے لیے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے ننکانہ صاحب کے محلہ اسلام آباد میں قائم واٹر پلانٹ پر چھاپہ مارا۔

پانی کا سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انسپکشن کے دوران واٹر پلانٹ بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس کے چلایا جا رہا تھا، جبکہ غیر منظور شدہ لیبل پر بیچ نمبر بھی موجود نہیں تھا۔کارروائی کے دوران 400 لیٹر ناقص پانی تلف، واٹر پلانٹ بند اور مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ خالی بوتلیں، ڈھکن اور لیبل بھی ضبط کر لیے گئے۔

WhatsApp Image 2026 11 09 at 1.53.25 PM 1

جعلسازی اور غیر معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے