چونیاں (پنجاب پوسٹ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں سالانہ سپورٹس گالا کا شاندار انعقاد ہوا۔ طالبات نے رسہ کشی، والی بال، بیڈمنٹن، کرکٹ اور نیٹ بال میں حصہ لیا۔ پوزیشن لینے والی طالبات میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔

چھانگا مانگا، محمدی پور، رکھ چونیاں اور چونیاں سکول کی ٹیچرز کو بہترین کارکردگی پر شیلڈز دی گئیں۔ ثقافتی رقص اور ٹیبلو نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ پرنسپل مبینہ شفیق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔










