ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی عوامی اعتماد کا ثبوت ہے، مریم نواز شریف

لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی شاندار کامیابی پر عوام کا دلی شکریہ ادا کیا ہے اور پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راشد بشیر ورک اور حلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی سے اسد حنیف کو کامیابی پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ راشد بشیر ورک اور اسد حنیف کی کامیابی مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت اور عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی یہ کامیابی عوام کے اعتماد اور محبت کا مظہر ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ گوجرانوالہ اور چیچہ وطنی کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے کر خدمت کی سیاست کو سراہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کی محبت اور بھرپور اعتماد کی عکاس ہے، اور پارٹی عوام کی خدمت کا سفر پوری لگن کے ساتھ جاری رکھے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے