مریم نواز کا دورہ جہلم ،پروٹوکول دینے کیلئے پرچہ ملتوی، وزیر اعلیٰ نے ڈی سی جہلم کو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور( پنجاب پوسٹ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وی آئی پی دورے کے باعث امتحان ملتوی کرنے کی کوشش پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا کو عہدے سے ہٹا دیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں : نانی والا کی بہن ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو پروٹوکول، ڈیفنس کے ایس ایچ او کو کیسے مہنگا پڑا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی دورے کے دوران عوام بالخصوص طلبہ کو پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈی سی جہلم میر رضا نے ہدایات کی واضح خلاف ورزی کی۔ ڈی سی جہلم نے وی وی آئی پی دورے کو جواز بنا کر کمپیوٹر سائنس کا ضمنی امتحان ملتوی کرنے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو سخت ہدایات، فصلوں کی باقیات جلانے پر 100 فیصد کنٹرول اور ہسپتالوں کی بہتری کے لیے تین دن کی مہلت

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سرکاری دوروں کی وجہ سے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونی چاہئیں۔

بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ ان کے دورے کے موقع پر کسی بھی مارکیٹ، دکان، کاروبار یا دیگر تجارتی مرکز کو بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو کاروباری سرگرمیاں معطل کرنے کا کہا جائے گا۔

اسی طرح سیکیورٹی انتظامات کے نام پر کسی رہائشی گلی کو بند یا سیل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی رہائشیوں کی آمدورفت پر کسی قسم کی پابندی عائد کی جائے گی۔یقینی بنایا جائے کہ تمام سیکیورٹی انتظامات خاموشی اور غیر محسوس انداز میں کیے جائیں تاکہ عام شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی، خلل یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان ہدایات پر ان کی اصل روح اور مکمل مفہوم کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے