پاکپتن میں جرائم کی شرح میں 76 فیصد کمی، گزشتہ 10 روز کے دوران سنگین جرائم کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا, ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ

پاکپتن (پنجاب پوسٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید اقبال چدھڑ نے کہا ہے کہ رواں ماہ پاکپتن میں جرائم کی شرح میں 76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ 10 روز کے دوران جرائم کی شرح صفر رہی ہے۔

اس دوران قتل، ڈکیتی اور رہزنی سمیت کوئی سنگین واردات رپورٹ نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے پولیس افسران کو جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے