سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اجلاس، کرائم کنٹرول اور پولیس کارکردگی کا جائزہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، پبلک سروس ڈیلیوری اور پولیس کے پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی آپریشنز عبداللہ احمد سمیت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: میاں چنوں: لطیف باغ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی اور وطن واپسی کے عمل میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پبلک سروس ڈیلیوری اور کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

WhatsApp Image 2026 11 11 at 2.51.15 PM

سی سی پی او لاہور نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور سو فیصد اہداف حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اشتہاری ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے کے لیے سرکل کی سطح پر خصوصی سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

WhatsApp Image 2026 11 11 at 2.51.06 PM

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں تاکہ جرائم پر مؤثر قابو پایا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے