سرگودھا (پنجابب پوسٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سرگودھا کے بلاک نمبر 24 میں خفیہ اطلاع ملنے پر ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران گھر کے اندر قائم غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے 16 من سے زائد غیر معیاری اور ناقص گوشت برآمد کر لیا گیا۔

موقع پر موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اسے انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا، جس پر فوڈ اتھارٹی نے تمام گوشت کو فوری طور پر تلف کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: اسلام پورہ اکرم پارک بند کمرے سے 45 سالہ خاتون کی تعفن شدہ لاش برآمد
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں ناقص اور غیر معیاری گوشت کی فروخت کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔











