لاہور: مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار کی لاہور میں گوگل اور ٹیک ویلی کے زیر اہتمام ڈیجیٹل صحافت امپیکٹ ایونٹ میں شرکت اور خطاب

لاہور (پنجاب پوسٹ) علی ڈار کے مطابق مریم نواز شریف کی قیادت میں ڈھائی سال کے دوران پنجاب میں ہماری حکومت نے اپنا لوہا منوایا ہے۔ہمارے ناقدین بھی قائل ہیں کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت کی کارکردگی کا پاکستان بھر میں کوئی ثانی نہیں۔

ڈیجیٹل صحافت پروگرام کے تحت اب تک پاکستان بھر میں 4 ہزار سے زائد صحافیوں اور طلبہ کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔مصنوعی ذہانت کے دور میں صحافت کا سب سے بڑا چیلنج، سچائی اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھنا ہے۔جب ویڈیوز جعلی بنائی جا سکتی ہوں اور آواز کی نقل ممکن ہو تو صحافی کی سب سے اہم مہارت خبر کی تصدیق اور سچائی کی پہچان ہے۔

Screenshot 2026 11 11 144109

ڈیجیٹل صحافت پروگرام نے صحافیوں کو خبر کی تصدیق اور اے آئی کے جدید ٹولز تک رسائی فراہم کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے کہ 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا نمایاں اے آئی سے ہم آہنگ صوبہ بنایا جائے۔

اے آئی صرف ٹیکنالوجی کا نام نہیں، اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے تربیت، مہارت اور اعتماد بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔اے آئی ایک طاقتور قلم ضرور ہے، لیکن سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہمیشہ صحافی کی اپنی اقدار اور پیشہ ورانہ دیانت داری نے کرنا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے