سسٹم ری سیٹ کرنے کی خبریں ، وزیر اعظم شہباز شریف ، نواز شریف سے ملنے جاتی امرا پہنچ گئے

لاہور( پنجاب پوسٹ ) ملک میں سسٹم ری سیٹ کرنے کی خبروں کی بیچ جاتی امرا میں ایک اہم بیٹھک ہوئی ہے ۔ جس نے ملکی سیاسی صورتحال کو خاصا سنجیدہ بنا دیا ہے ۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی، جس کے بعد شہباز شریف جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، شہباز شریف نے نواز شریف کو ملکی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : "شافع میرا چھوٹا بھائی ہے، اس سے دوری نہ کبھی کی ہے نہ کبھی کروں گا”،سالک حسین

نواز شریف نے کہا کہ شہباز صاحب، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائے، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہی عوام کو ریلیف دینا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ  ایسی پالیسیاں بنائے جن سے روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں نیچے رہے، مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے کہ ہمیشہ ایسی پالیسیاں بناتی ہے جس کا ڈائریکٹ ریلیف عوام کو پہنچے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک کے پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات کے بعد خواجہ آصف نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سسٹم کو ری سیٹ کرنے کیلئے یا نیا نظام لانے کیلئے پنجاب میں کرپشن کی باتیں کی جارہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور، سینئر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے