لاہور (پنجاب پوسٹ) یوکے پلٹ خاتون سے واردات کا معاملہ حل ہو گیا۔لیاقت آباد پولیس کی کارروائی میں خاتون سے بیگ چھیننے والے 4 ملزم گرفتار ہو گئے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری ممکن ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور پولیس متحرک، خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
گرفتار ملزمان سے غیر ملکی کرنسی، قیمتی کارڈز اور بیگ برآمد ہوا۔متاثرہ خاتون نے لیاقت آباد پولیس کاوشوں کو سراہا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کی لیاقت آباد پولیس ٹیم کو شاباش دی۔














