ملاوٹ کے خاتمے کے لیے پنجاب اور بلوچستان فوڈ اتھارٹیز کا اشتراک، فوڈ سیفٹی نظام مؤثر بنانے پر اتفاق

لاہور(پنجاب پوسٹ) پاکستان بھر سے ملاوٹ کے خاتمے کا مشن شروع ہو گیا ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی منصور احمد سے ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ہوئی۔

صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے درمیان فوڈ سیفٹی کے شعبے میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔بلوچستان میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد، ریگولیٹری نظام اور فیلڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

ڈی جی پی ایف اے نے وفد کو سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز کے متعلق بتایا۔سکول میل پروگرام،سٹار ریٹنگ پروگرام، آٹومیٹڈ رینڈم انسپیکشن سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے مابین تعاون سے فوڈ سیفٹی کے نظام کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام تک معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے لیے مشعل راہ ہے۔پنجاب میں فوڈ سیفٹی کے معیار کو بہتر بنانے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے