لاہور کے شاہی قلعے میں تاریخ اور جدید ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج، لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا


لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں تاریخ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زندہ کرنے کا منفرد تجربہ جاری ہے۔ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے زیرِ اہتمام لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو میں روشنیوں اور آوازوں کے ذریعے لاہور کے تاریخی ادوار اور اہم واقعات کو پیش کیا جا رہا ہے۔

شاہی قلعے کے عالمگیری دروازے پر منعقد ہونے والے اس شو میں تاریخی واقعات کو منفرد کہانی اور فکشن کے انداز میں پیش کیا جاتا ہے، جہاں روشنیوں اور آوازوں کا امتزاج دیکھنے والوں کو ماضی کی سیر کرواتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد، مزار پر حاضری، ترقیاتی کاموں کے معیار کا جائزہ بھی لیا

شو دیکھنے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک دلچسپ اور یادگار تجربہ ہے، ایسے پروگرام لاہور کی تاریخی رونقیں بحال کرنے اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
شہریوں کے مطابق روشنیوں کے اس منفرد مظاہرے میں ماضی کے کردار، واقعات اور کہانیاں زندہ ہوتی محسوس ہوتی ہیں۔

لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو نہ صرف لاہور کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے بلکہ سیاحوں کو رات کے وقت شاہی قلعے کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کا ایک منفرد موقع بھی فراہم کر رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے