لاہور: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد، مزار پر حاضری، ترقیاتی کاموں کے معیار کا جائزہ بھی لیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتاؒ دربار آمد ہوئی۔سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ اور ایڈ منسٹریٹر داتاؒ دربار محمد علی خان نے ڈپٹی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔نائب وزیراعظم نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دُعا کی۔

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مزار شریف پر جاری ترقیاتی امور سے آ گاہ کیا۔نائب وزیر اعظم کی دربار شریف کی تعمیر و ترقی کے کاموں کے معیار اور رفتار کو ہمہ وقت پیش ِ نظر رکھنے کی ہدایت۔نائب وزیراعظم کے مطابق حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری اور خدمتِ انسانیت کا لازوال پیغام ہیں۔

داتا دربار کی توسیع، تزئین و آرائش اور زائرین کی سہولیات میں اضافے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔خواتین زائرین کے لیے علیحدہ راستے کی تعمیر اور بہتر سہولیات کی فراہمی محکمہ اوقاف کی اہم پیش رفت ہے۔

بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کو بھی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔داتاؒ دربار کے ترقیاتی منصوبے میں محکمہ اوقاف، سی اینڈ ڈبلیو، نیسپاک اور ٹیپا کی مشترکہ کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے