لاہور (پنجاب پوسٹ) داتا دربار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ڈکیتی موٹر سائیکل چوری جیسی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔دوران واردات ملزمان اسلحہ کا استعمال بھی کرتے تھے۔
ایس ایچ او داتا دربار نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ملزمان کو گرفتار کیا،دوران گرفتاری ملزمان نے بھاگنے کی ناکام کوشش کی۔گرفتار ملزمان کی شناخت حیدر اور ندیم کے نام سے ہوئی۔ ایس پی سٹی ملزمان کے قبضہ سے 1 موٹر سائیکل غیر قانونی اسلحہ نقد رقم موبائل پلاس اور چابیوں کا گچھا برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں؛ خاتون پولیو ورکر پر سانپ پھینک کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے بتایا کہ ملزمان مل کر شہریوں سے لوٹ مار کرتے اور رفو چکر ہو جاتے اور ساتھ یہ بھی کہا کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔











