ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد کی ہدایت پر پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

سانگلہ ہل (پنجاب پوسٹ) ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد کی ہدایت پر پولیس تھانہ صدر سانگلہ ہل نے دوران کارروائی ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

۰

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر سانگلہ ہل نے گرفتار ملزمان سے 2 پسٹل، 1 کلاشنکوف، 1 رائفل اور 1 بندوق برآمد کی۔ گرفتار ملزمان میں انیس طاہر، منیب طاہر، محمد رضوان، کرامت اور زین شامل ہیں جن کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کو یقینی بنانے کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ نقص امن کا سبب بننے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا۔ قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں ان کا مزید کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ قبضہ میں رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے