لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں ٹریفک حادثے اور مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق سبزہ زار کے علاقے ڈوبن پورہ کے قریب 60 سالہ ہدایت اللہ حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوا۔
داتا دربار کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 61 سالہ ساجدہ اقبال زخمی ہو گئی، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ، نوجوان کو خود نمائی کا شوق حوالات لے گئے ، مقدمہ درج
اسلام پورہ میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 65 سالہ شخص بھی ہسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہو گیا، جبکہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹکٹ گھر کے پاس فٹ پاتھ سے 65 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس اور متعلقہ اداروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیں۔












