لاہور(پنجاب پوسٹ)تھانہ کاہنہ کے سابق محرر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے غلط بیانی کرنا مہنگا پڑ گیا، جج کے حکم پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے تھانہ کاہنہ کے سابق محرر ابوبکر کو منشیات کے مقدمہ نمبر 4768/26 کے سلسلے میں عدالت میں طلب کیا۔
عدالت میں پیشی کے دوران جج نے سابق محرر سے مذکورہ مقدمے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔عدالتی کارروائی کے دوران سابق محرر ابوبکر کی جانب سے غلط بیانی سامنے آنے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور،سِول لائنز ڈویژن پولیس کا مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
عدالتی حکم کی روشنی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ریڈر اقبال خالد کی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں سابق محرر ابوبکر کے خلاف اختیارات سے تجاوز کی دفعہ 155-C کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔












