لاہور (پنججاب پوسٹ) ریس کورس اور گڑھی شاہو پولیس نے مفرور اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 لسٹڈ مفرور اشتہاری گرفتار کر لیے۔
ایس پی سِول لائنز نے بتایا کہ مفرور اشتہاریوں کو سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ مفرور اشتہاری ڈکیتی، بوگس چیک اور فراڈ کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار اشتہاریوں کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد ، جرائم کی شرح میں 60 فیصد کمی کا دعویٰ، پولیس نے اعداد و شمار کیسے مرتب کئے
ایس پی سِول لائنز منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے ٹارگٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔










