لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور کی مختلف شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر موسمی پھول کھل اٹھے، جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا۔ پی ایچ اے لاہور کی جانب سے مادرِ ملت روڈ، کینال روڈ، جوہر ٹاؤن، آزادی چوک اور جیل روڈ سمیت مختلف علاقوں میں موسمی پھول لگائے گئے ہیں۔
لبرٹی، گلبرگ اور چائنہ چوک کی گرین بیلٹس بھی رنگ برنگے پھولوں سے سج گئی ہیں۔ ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے جیل روڈ سمیت مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا اور گرین بیلٹس، موسمی پھولوں اور ہارٹی کلچر کے کام کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل سیشن جج سے غلط بیانی مہنگی پڑ گئی، کاہنہ کے سابق محرر کے خلاف مقدمہ درج
احمد عثمان جاوید کے مطابق رواں سال گزشتہ سال کی نسبت زیادہ موسمی پھول لگائے گئے ہیں۔ شہر کی شاہراہوں اور پارکس کے تقریباً 50 فیصد فلاور بیڈز پھولوں سے سج چکے ہیں، جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں بیشتر فلاور بیڈز بھی پھولوں سے بھر جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ گیندا اور میری گولڈ کے پھول لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لاہور کو سرسبز، خوبصورت اور پھولوں کا شہر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔












