وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی ساہیوال میں گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم، ضلع ساہیوال کے 205 کاشتکار کامیاب قرار

ساہیوال(پنجاب پوسٹ) ساہیوال میں وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی تقسیم کے لیے جناح ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ گرین ٹریکٹرز پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کا انقلابی اور گیم چینجر پروگرام ہے، جس کا مقصد کاشتکاروں کو جدید مشینری تک رسائی فراہم کرکے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب نے گندم کی خریداری کے لیے 4500 روپے فی من قیمت مقرر کی ہے جس سے گندم کی آئندہ فصل کاشتکاروں کے لیے منافع بخش بن گئی ہے۔

یہ بھی پرھین؛ برکت مارکیٹ میں شہری سے کھانے کے پیسے مانگنے پر کارروائی، ڈی آئی جی آپریشنز کا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان

وزیر زراعت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ گندم کے بیج پر کاشتکاروں کے لیے 45 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے جبکہ کسان کارڈ کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کی خریداری کے لیے 150 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کسان کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی کھاد کی خریداری کے لیے 17 ارب روپے کی اضافی بلاسود رقم، بحساب 3500 روپے فی ایکڑ فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی مؤثر کارروائی، شہری کو جیولر سے ڈھائی لاکھ روپے واپس دلوا دیے، ڈپٹی کمشنر نوید احمد

گرین ٹریکٹرز پروگرام کے چوتھے مرحلے کے تحت 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کے لیے فی ٹریکٹر 7 لاکھ 50 ہزار روپے سبسڈی دی جا رہی ہے۔ضلع ساہیوال میں مجموعی طور پر 205 کاشتکار کامیاب قرار پائے، جن میں سے 177 کاشتکاروں کو ٹریکٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے جنگلات ملک قاسم ندیم، ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد ارشد، کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل، سپیشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر، ڈائریکٹر جنرل زراعت انفارمیشن نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے