ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) ننکانہ صاحب کی بابا گورو نانک یونیورسٹی میں تیسری انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترکیہ، نائجیریا اور ملائیشیا سمیت مختلف ممالک کے محققین اور پاکستان کی ممتاز علمی و تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرِ صدارت یوتھ گیمز کی تیاریوں کیلئے اہم اجلاس
کانفرنس میں جدید سائنسی تحقیق، مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی اور صنعت و جامعات کے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ یونیورسٹی اور صنعتی اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے









