صفد رآباد (پنجاب پوسٹ) تعینات اسسٹنٹ کمشنر عائشہ گوندل نے چارج سنبھالتے ہی فیلڈ میں متحرک ہو کر عوامی مسائل کے حل اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے شہر بھر کے مختلف اسکولوں، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، ماڈل بازار، فیملی پارک اور پٹرول پمپس کے دورے کیے اور مختلف انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر کو دفاتر تک محدود رہنے کے بجائے فیلڈ میں متحرک دیکھ کر شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی جا رہی ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ افسران کی اسی طرح عملی دلچسپی اور عوامی مسائل پر توجہ ہی گڈ گورننس کی بنیاد ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عائشہ گوندل اپنی اس کارکردگی اور عوام دوست اقدامات کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔










