گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے مطابق کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں شہری کو جیولر سے ڈھائی لاکھ روپے واپس دلوا دیے۔شہری کی شکایت پر جدید پٹیالہ جیولرز کے خلاف فوری کارروائی کی۔سونے کی مَالا کی واپسی پر شہری کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم واپس دلوائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صارف دوست ویژن کے تحت صارفین کے حقوق کا تحفظ اور شکایات کا فوری ازالہ ترجیح ہے۔ناجائز کٹوتیوں اور غیر منصفانہ کاروباری طریقہ کار کی حوصلہ شکنی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رہیں گے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن محمد فاروق
شہری کنزیومر پروٹیکٹ ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بغیر وکیل اور کاغذی کارروائی کے اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔










