47ویں پنجاب نیشنل جونیئر بوائز اینڈ ویمن سینئر اوپن سکوائش چیمپئن شپ اختتام پذیر

لاہور (پنجاب پوسٹ) 47ویں پنجاب نیشنل جونیئر بوائز اینڈ ویمن سینئر اوپن سکوائش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔پنجاب اسکواش کمپلیکس میں ہونے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 505 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔انڈر 9 فائنل میں پنجاب کے احتشام خان نے عبد الہادی کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

انڈر 13 فائنل میں پنجاب کے محمد مصطفیٰ خان نے آرمی کے کھلاڑی ہرماس علی راجہ کو ہرا دیا۔انڈر 15 فائنل میں پنجاب کے سہیل عدنان نے کے پی کے دانش سکندر کو شکست دے دی۔انڈر 17 فائنل میں کے پی کے محمد ریان نے پنجاب کے عامر عدنان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔انڈر 19 فائنل میں پی اے ایف کے محمد عمیر عارف نے آرمی کے اذان علی خان کو شکست دے دی۔

ویمن فائنل میں واپڈا کی آمنہ ملک نے مریم ملک کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔اختتامی تقریب میں پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے