شین ڈیٹز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہونے کا امکان

لاہور (پنجاب پوسٹ) سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈیٹز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ٹیم کے لیے غیر ملکی ہیڈ کوچ کی تقرری کے لیے کوشاں ہے اور شین ڈیٹز کا نام اس حوالے سے سامنے آیا ہے۔

شین ڈیٹز نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ انہوں نے تین سال تک ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کوچنگ کی، ان کے معاہدے کی مدت 31 اکتوبر کو ختم ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شین ڈیٹز نے مزید کام کرنے سے دستبرداری اختیار کی، جبکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور ان کے درمیان باہمی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: لیاقت آباد پولیس کی بڑی کارروائی، یوکے پلٹ خاتون سے بیگ چھیننے والے 4 ملزمان گرفتار، سامان برآمد

دوسری جانب ویسٹ انڈیز مینز ٹیم کے سابق کوچ آندرے کولے نے ویمن ٹیم کی عبوری کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دسمبر کے وسط میں سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے، تاہم میزبان بورڈ نے تاحال سیریز کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شین ڈیٹز دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے